اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکا،9 افراد جاں بحق،4 زخمی

کان میں دھماکے کے وقت 13 مزدور کام کر رہے تھے،حکام

خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق کان سے 4 زخمی مزدوروں کو بھی نکال لیا گیا ہے جہیں علاج کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ ضلعی حکام کے مطابق کان میں دھماکے کے وقت 13 مزدور کام کر رہے تھے۔

حکام کے مطابق دھماکا کان میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ضلع شانگلہ اور ضلع اورکزئی کے مختلف علاقوں سے ہے۔

COAL MINE

KP police

Tabool ads will show in this div