’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ پر ژالے سرحدی کا دلچسپ تبصرہ
اداکارہ ژالے سرحدی نے پاکستان اور بھارت میں سوشل میڈیا آج کل مقبول گانے ’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ پردلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
گزشتہ چند روز سے بھارت اور پاکستان میں لتا منگھیشکر کے ایک گانے ’’میرا دل یہ پکارے آج‘‘ کی بڑی دھوم ہے۔ اس گانے پر کترینہ کیف تک نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کردی۔
اداکارہ ژالے سرحدی نے اس گانے پر بڑے دلچسپ انداز میں اظہار خیال کیا ہے اور اس کے لئے انہوں نے ٹک ٹاک کا پلیٹ فارم استعمال کیا ہے۔
ژالے سرحدی نے ٹک ٹاک پرایک ویڈیو شئیر کی۔
Love you @arzufatima1 hahahaha 👏🏻🙌🥰 #zhalay #zhalaysarhadi #tiktok #viral #trending #funny #song
ویڈیو میں ژالے سرحدی نے گانے کا پہلا مصرعہ توانہوں نے بڑے خوشگوارانداز میں گایا، لیکن اگلے بول سے پہلے ہی اچانک ان کا مزاج کافی سخت ہوگیا۔
ژالے سرحدی نے غصے میں روایتی پنجابی انداز سے تنبیہ کی کہ بس بھی کردو اب ۔ اسے سنتے سنتے کانوں کے پردے ہی پھٹ گئے ہیں۔
اداکارہ کی ویڈیو پر ٹک ٹاکر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ ردعمل کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔
قسمت نامی ایک ٹک ٹاک صارف نے لکھا تو مت سنیں اسے۔
ایک صارف نے لکھا جیسا آپ کا حکم ۔
تابی آن فائر نے انگریزی میں جواب لکھا صحیح گل اے۔
ان کے علاوہ کئی صارفین ژالے سرحدی کی بات سے متفق نظر آئے ۔