دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد دی گریٹ گاماں کی تیاری

دی گریٹ گاماں ایک پنجابی فلم ہوگئی ، مصنف ناصر ادیب

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد اب نئی فلم دی گریٹ گرماں کی اسکرپٹنگ کا آغاز ہوگیا ، ناصر ادیب نے کہا کہ امید ہے نئی فلم 1000 کڑوڑ کا بزنس کرے۔

سما ڈیجیٹل سے خصوصی بات کرتے ہوئے دی لیجنڈ آف مولا کے مصنف ناصر ادیب نے کہا کہ وہ ایک اور میگا بجٹ فلم کے لئے اسکرپٹ تیار کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی آنے والی فلم کی کہانی پنجاب کے مشہور گاماں پہلوان سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے ۔ جبکہ اس فلم میں گاماں پہلوان رستم زمان کی زندگی کے چند واقعات کو بھی حقیقی طور پر لیا جائے گا ۔ تاہم باقی فلم فکشن پر مبنی ہوگی ۔ ناصر ادیب کا نئی آنے والی فلم دی گریٹ گاماں کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس فلم کی پروڈکشن شایان خان کررہے ہیں۔ شایان خان کی فلم منی بیک گارنٹی اگلے برس اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔ نئی آنے والی فلم دی گریٹ گاما ں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم بھی پنجابی زبان میں ہی ہوگی ۔ ناصر ادیب نے کہا کہ فلم کے پروڈیوسر شایان خان نے یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ نئی فلم کا بجٹ دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے بھی زیادہ ہوگا۔ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ دی گریٹ گاماں 300 کڑوڑ نہیں بلکہ 1000 کڑوڑ کا بزنس کرئے ۔ فلم کی کاسٹ کے حوالے سے ناصر ادیب نے کہا کہ اس وقت صرف دو فنکار فائنل ہوئے ہیں تاہم انہوں نے اس سوال کی تردید کی کہ ان کی بیٹی زویا ناصر ان کی لکھی ہوئی فلم میں فیچر ہونگی ۔ ناصر ادیب نے کہا کہ ان کی بیٹی فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتی ۔ دی گریٹ گاماں کی ہدایت کاری کون کرئے گا؟؟ اس حوالے سے ناصر ادیب نے کہا کہ دو نام زیر غور ہیں تاہم زیادہ امید یہی ہے کہ ان کی نئی فلم کی ہدایت کاری کمرشل ڈائریکٹر فیصل قریشی ہی دیں گے جنہوں نے منی بیک گارنٹی کی ہدایات دیں ہیں ۔ ناصر ادیب نے کہا کہ دی گریٹ گاما کی کہانی مکمل ہونے میں کم از کم تین ماہ کا مزید عرصہ درکار ہے ۔

ناصر ادیب نے یہ بھی بتایا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد اور دی گریٹ گاماں سے پہلے وہ ایک اور پنجابی کی فلم کا اسکرپٹ تیار کر رہے ہیں جس کا نام اب تک نہیں رکھا گیا۔

پنجابی فلموں کا دور

ناصر ادیب نے بتایا کہ وہ متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ ملک کا سینما اسی وقت اچھا بزنس کر سکے گا جب فلمیں لاہور سے بننا شروع ہونگی اور اب یہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔

Punjabi films

The Legend of Maula Jatt

Upcoming Movie

The Great Gama

Nasir Adeeb

Tabool ads will show in this div