افغانستان میں ایک مدرسے میں دھماکے سے 16 افراد جاں بحق

دھماکا ظہر کی نماز کے دوران ہوا، مقامی حکام

افغان شہر ایبک میں قائم ایک مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبہ سمنگان مٰں واقع شہر ایبک کے ایک مدرسے میں اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں نماز ظہر ادا کی جارہی تھی۔

مقامی اسپتال میں فرائض انجام دینے والے طبی عملے کے مطابق اب تک 16 افراد جاں بحق جب کہ 24 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور عام افراد ہیں۔

دھماکے کی نوعیت سے متعلق اب تک واضح نہیں ، نا ہی کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

bomb blast

afghanistan bomb blast

Tabool ads will show in this div