کریتی سینن نے پربھاس سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کریتی سینن اور پربھاس 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم آدی پرش میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے پربھاس کے ساتھ اپنی شادی اور افیئر کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

بالی ووڈ میں اداکارہ کریتی سینن اورجنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے سپر استار پربھاس کی قربتوں سے متعلق خبریں زبان زد عام ہیں۔

کریتی سینن اور پربھاس کے درمیان محبت کی خبروں کو تقویت کچھ روز قبل ورون دھون نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے دی تھی۔

ورن دھون Varun Dhawan ٹی وی ریئلٹی شو ’جھلک دکھلا جا‘ میں بھیڑیا Bhediya کی تشہیر کے لیے پہنچے تھے، انہوں نے کرن جوہر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کریتی کا نام کسی کے دل میں ہے اور وہ شخص فی الحال ممبئی میں نہیں ہے، وہ اس وقت دپیکا پڈوکون کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہے لیکن اس دوران ورون نے پربھاس کا نام نہیں لیا تھا۔

تاہم اب خود کریتی نے پربھاس کے ساتھ اپنی شادی اور افیئر کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پرایک اسٹوری شئیر کی ۔

کریتی نے لکھا ہے نہ یہ پیار ہے اور نہ ہی یہ پی آر ہے، ہمارا بھیڑیا (ورن دھون) ریئلٹی شو میں تھوڑا زیادہ جنگلی ہو گیا تھا۔ ان کی مضحکہ خیز گفتگو کے بعد کئی طرح کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔ اس سے پہلے کہ کچھ پورٹلز میری شادی کی تاریخ کا اعلان کریں، مجھے آپ کی غلط فہمیوں کو دور کرنے دیں۔ یہ افواہیں سراسر جھوٹی ہیں۔ اس میں کوئی صداقت نہیں۔

کریتی Kriti Sanon بالی وڈ کی آنے والی نئی فلم آدی پرش Adipurush میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں کریتی اور **پربھاس * کے علاوہ سیف علی خان Saif Ali Khan بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔ فلم 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔

bollywood actress

Prabhas

Kriti Sanon

Varun Dhawan

ADIPURUSH

dating rumours

baseless

Bhediya

Tabool ads will show in this div