نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،امریکا

سیکیورٹی خطرات سے نمٹنا پاکستان اور امریکا دونوں کا مشترکا مفاد ہے

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا ہے کہ 75 برس سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم رہے ہیں، پاکستان میں جمہوریت امریکا کے مفاد میں ہے۔ خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں پاکستانی عوام دہشت گرد حملوں سے بری طرح متاثر ہوئی، ہر قسم کی دہشت گردی سے مقابلے کے لئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنا پاکستان اور امریکا دونوں کا مشترکا مفاد ہے، اور اس کیلئے امریکا ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں، دہشت گرد گروپوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی توقع ہے، اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی دہشت گردی کے خلاف تعاون اور کوششوں کی امید رکھتے ہیں۔

US STATE DEPARTMENT

COAS ASIM MUNIR

US ON COAS

Tabool ads will show in this div