فلم ضرار دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کزن ہے یا سوتن؟

ضرار اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا کوئی مقابلہ نہیں، شان

سماء کے پروگرام سپر اوور میں نئی آنے والی پاکستانی فلم ضرار کی کاسٹ نے شرکت کی، پروگرام کے دوران فلم ضرار اور دیگرموضوعات پر گفتگو کی گئی۔

سپر اوور کے میزبان احمد علی بٹ نے پاکستان کی کامیاب ترین فلم The Legend of Maula Jatt کا ذکر کرتے ہوئے فلم کی کامیابی پر شوبز انڈسٹری کا حصہ ہونے پر سبھی کو مبارک باد دی۔

شان شاہد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم zarrar کے حوالے سے شان شاہد سے سوال کیا گیا کہ یہ فلم ، دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کزن ہے یا سوتن؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شان کا کہنا تھا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی سے مجھے محسوس ہوا کہ پرانی مولا جٹ کامیاب ہوئی ہے، یہ بہت اہم اور بڑی بات ہے کہ ہماری پرانی فلموں میں دکھائی جانے والی ثقافت کو اپناکر نہ صرف مانا جائے بلکہ اسے نئی فلموں میں پھر سے دکھا کر اسے زندہ بھی رکھا جائے۔

انہوں نے اپنا وقت یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں پنجابی فلموں میں دنداسا لے کر کھڑا ہوتا تھا تو لوگ مجھ پر طرح طرح کی تنقیدیں کرتے تھے اور آج فلم انڈسٹری کو پروان چڑھانے کے لیے اسی دنداسے کی ضرورت ہی پڑتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک تعلق فلم ضرار کا ہے تو وہ مختلف قسم کی فلم ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ضرار اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ وہ بڑے بجٹ کی فلم ہے اور اسے بین الاقوامی سطح پر پزیرائی بھی ملی ہے، میری خواہش ہے کہ میری فلم ضرار کو بھی اسی طرح اوورسیز کی جانب سے داد ملے اور یہ بھی کامیاب بزنس کرے۔

pakistani films

shaan shahid

The Legend of Maula Jatt

ZARRAR

PAKISTANI SHOWBIZ

super over samaa tv

Tabool ads will show in this div