شان چلتے پھرتے کامیڈین ہیں، کرن ملک

سیٹ پر شان سے زیادہ مذاق کرنے والا بندہ نہیں دیکھا، اداکارہ

کرن ملک کا کہنا ہے کہ شان فلم کے سیٹ پر کافی سخت ہوجاتے ہیں مگر بہت سا مذاق بھی کرتے ہیں۔ ان سے زیادہ مذاق کرنے والا بندہ میں نے سیٹ پر نہیں دیکھا۔ یہ چلتے پھرتے کامیڈین ہیں۔

اس پراحمد بٹ نے حامی بھری اور پھر متفق ہوتے ہوئے کہا کہ میں اس کا گواہ ہوں ۔ مجھے ان سے یہی شکایت رہتی ہے کہ یہ کامیڈی فلم نہیں کرتے۔

پاکستانی ماڈل اور نئی اداکارہ کرن ملک نے اپنی آنے والی فلم ضرار کی کاسٹ کے ہمراہ سماء کے پروگرام سپر اوور میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ فلم کے مصنف و ہدایت کار شان شاہد سمیت اداکار عدنان بٹ اور لیجنڈری اداکار ندیم بیگ بھی تھے۔

میزبان احمد علی بٹ نے کرن ملک سے سوال کیا کہ شان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

کرن ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شان سے میں نے بہت سیکھا ہے، ان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ نئے اداکار کو باآسانی کام کرنے دیتے ہیں، وہ کبھِی کسی نئے اداکار کو یہ احساس نہیں ہونے دیتے کہ وہ پہلی بار اداکاری کررہا ہے۔

Pakistani film

nadeem baig

shaan shahid

Kiran Malik

ZARRAR

PAKISTANI SHOWBIZ

Adnan Butt

Tabool ads will show in this div