پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، نظام ایسے ہی چلے گا،فیصل واوڈا کا دعویٰ

فوج نیوٹرل نہ ہوتی تو عمران خان اس طرح سوئپ نہیں کرتے،فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، موجودہ نظام ایسے ہی چلے گا۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹی تو کے پی اسمبلی ٹوٹنے کا بھی فائدہ نہیں ہوگا۔ وقت پر انتخابات کا عمران خان کو فائدہ ہی ہوگا، سسٹم کے اندر رہ کر لڑائی اچھے طریقے سے لڑی جاسکتی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ استعفے دینے سے بھی کام نہیں ہوگا، کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کیساتھ گھر کا تعلق ہے جبکہ مونس الہیٰ سے دوستی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خواہش ٹھیک ہے،انتخابات ضرورہونے چاہئیں مگر ، سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رمضان کے بعد انتخابات کا امکان تھا، اگرمذاکرات ہوں تو ابھی ہوسکتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ فوج نیوٹرل نہ ہوتی تو عمران خان اس طرح سوئپ نہیں کرتے، عمران خان نیک نیت آدمی تھے،انہیں منافقوں نے گھیرلیا، عمران خان صفائی نہیں کریںگے تو 26 سال کی محنت ضائع کردینگے۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہہ جنرل عاصم منیرکو جانتا ہوں۔ وہ ایک ایماندار آدمی ہیں، ہماری حکومت میں انھیں بطور ڈی جی آئی ایس آئی نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کرنے پر ہٹا دیا گیا تھا۔

IMRAN KHAN

Faisal Vawda

Tabool ads will show in this div