فٹ بال ورلڈکپ:جرمن کھلاڑیوں کو جواب دینے کےلیے قطری شائقین کا انوکھا اقدام

شائقین نے سابق جرمن کھلاڑی میسوت اوزل کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں

قطر میں جاری فٹ بال ورلڈکپ میں جرمن فٹ بال کھلاڑیوں کو ’ون لو بینڈ‘ پہننے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ جس کے جواب میں جرمن ٹیم نے قطر میں احتجاج کیا اور منہ پر ہاتھ رکھتے ہوئے تصویر بنوائی۔

جرمن میڈیا کے مطابق جرمن ٹیم کے اقدام کے بعد اب قطری فٹ بال شائقین نے جرمنی پر جوابی حملہ کیا ہے۔ ان قطری شائقین نے ترک نژاد سابق جرمن کھلاڑی میسوت اوزل کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

خیال رہے کہ میسوت اوزل نے جرمن فٹ بال ٹیم کی انتظامیہ پر نسل پرستانہ اور امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا تھا۔ اس کھلاڑی نے انسانی حقوق کی بات کرتے ہوئے ایغور مسلمانوں کے حق میں بیان دیا تھا۔ تب کہا گیا تھا کہ کھلاڑیوں کو سیاسی موقف اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فٹبال کے اعلیٰ ترین ادارے فیفا نے 7 یوروپی ممالک کو خبردار کیا تھا کہ اگر ان کا کوئی کھلاڑی ون لو آرم بینڈز پہن کر میدان میں آیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق اگر کسی بھی ٹیم کے کھلاڑی ایسا کرتے ہیں تو انہیں فوری طورپر یلو کارڈ دکھایا جائے گا۔

FIFA World Cup Qatar 2022

Tabool ads will show in this div