عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے55ویں یوم تاسیس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جدوجہد بار آور ہونے کے قریب ہے آئندہ عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے55 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کو آئندہ سلیکٹڈ نہیں، الیکٹڈ جمہوری حکومتوں کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےمشکل ترین حالات کا جراَت و بہادری سے مقابلہ کیا، جمہوری اداروں کو بااختیار، طاقتور بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک،آئین اور جمہوریت سب سے زیادہ عزیز ہیں، ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت مزیدمضبوط ہوگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ماضی اور حال کا تنقیدی جائزہ لیتی ہیں، ہمیں بھی بطور جماعت،ریاست اور قوم اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔

FM BILAWAL BHUTTO ZARDARI

PAKISTAN PEOPLES PARTY (PPP)

تبولا

Tabool ads will show in this div
Nasim khan Nov 29, 2022 11:14pm
Soon coming inshallah
رضوان علی سومرو Nov 30, 2022 09:13am
عوامی راج ہی ہوگا اور ن لیگ اور پی پی کا صفایا۔۔۔۔۔۔اس نے چاہاتو

تبولا

Tabool ads will show in this div