لیاری کے فیفا ورلڈ کپ گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم

گانے کو لیاری کے نوجوانوں نے 3 دن میں تیار کیا

کراچی کے قدیمی علاقے لیاری کے نوجوانوں کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ کی مناسبت سے بنائے گئے گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

اس گانے کو تین نوجوانوں پر مشتمل RMP BOYS نامی ایک ریپر گروپ نے تیار کیا اور ہدایت کاری عبدالاحد بلوچ نے کی ہے، گانے کے بول اردو اور بلوچی زبان سے ملا کر بنائے گئے ہیں۔

ریپرز کے اس گروپ نے سماء کے پروگرام نیا دن میں شرکت کی اور بتایا کہ انہوں نے یہ گانا صرف تین دن کے اندر تیار کیا، 19 ونمبر کو گانا لکھا گیا اور اسکے اگلے ہی دن ریکارڈنگ کرادی، جبکہ 21 نومبر کو اسکی شوٹنگ اور ایڈیٹنگ مکمل کرلی۔ گانے کو 24 نومبر کو ریلیز کیا گیا۔

گانے کے ڈائریکٹر عبدالاحد بلوچ کا کہنا تھا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران ابتدا میں مشکل پیش آرہی تھی مگر پھر آہستہ آہستہ دلچسپی کے باعث لوگ جڑتے چلے گئے۔

منی برازیل کہلانے والے لیاری کے باسی فٹبال کے بڑے شیدائی ہیں جس کا ثبوت وہاں کے نوجوانوں نے یہ گانا تیار کرکے دیا جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوچکا ہے۔

ریپ سنگرعالیان کا کہنا تھا کہ لیاری پہلے سے بہت تبدیل ہوچکا ہے، لوگوں کے ذہنوں میں لیاری کا غلط تصور قائم کیا گیا تھا، ایسا نہیں کہ لیاری میں غلط لوگ نہیں مگر اچھے لوگ بھی ہیں۔ چند بُرے لوگوں کی وجہ سے سبھی کو برا نہیں سمجھنا چاہئے۔

Liyari

Samaa lifestyle

fifa world cup 2022

Fifa world cup song

FIFA World Cup Qatar 2022

naya din samaa tv

Nabeela Nov 30, 2022 04:26pm
Fine
Tabool ads will show in this div