کراچی میں ماں اور 3 بیٹیوں کا قتل، بچیوں کی دادی کا بیان سامنے آگیا

گھر میں جاکر جو منظر دیکھا وہ ناقابل بیان تھا، فواد کی والدہ کا بیان

کراچی کے علاقے ملیر میں بیوی اور 3 بیٹیوں کو قاتل شخص کی ماں کا بیان سامنے آیا ہے۔

منگل کی دوپہر کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی کالونی میں فواد نامی شخص نے بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کی کوشش کی۔

خاتون نے بتایا کہ فواد میرا بڑا بیٹا ہے، اس کی 3 بیٹیاں تھیں بیٹیوں کے ساتھ اس کا سلوک بہت اچھا تھا، بیٹیاں بھی اپنے باپ پر جان چھڑکتی تھیں۔

منگل کی دوپہر تک معاملات بالکل ٹھیک تھے لیکن سہ پہر 3 بجے انہیں پہلے ایک ہلکی چیخ سنائی دی، جیسے وہ بچوں کو ڈانٹ ڈپٹ کررہا ہو، اس کے کچھ دیر بعد بڑی پوتی ( 16 سالہ نیہا) کی چیخ سنائی دی، ہم اوپر کی طرف بھاگے تو دروازہ اندر سے بند تھا۔

فواد میں والدہ نے مزید کہا کہ ہم نے دروازے کو پٹخا تو اندر سے کنڈی کھل گئی، گھر میں ہم نے جو کچھ دیکھا وہ ناقابل بیان ہے، بند گھر میں ان کے ساتھ کیا ہوا اس کا ہمیں کوئی علم نہیں۔

murder case

karachi murder

karachi target killing

karachi child murder

Tabool ads will show in this div