رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات

امریکی سفارتکار سے ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی،فواد چوہدری

سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے میں ہونے والے ملاقات میں اہم ترین معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتکار سے ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔

اس سے پہلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے امریکی سفیرکی عمران خان سے ٹیلیفون پربات کرائی تھی جبکہ پی ٹی آئی نے امریکی حکومت سے رابطہ بحالی کیلئے لابنگ فرم بھی ہائرکررکھی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف امریکی سازش کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ اب وقت گزر چکا، ہمیں آگے کی طرف دیکھنا چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کہا کہ میں جس پاکستان کی قیادت کرنا چاہتا ہوں اس کے سب کیساتھ بالخصوص امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔

حکومت گرائے جانے میں امریکی سازش سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جہاں تک میرا تعلق ہے تو یہ معاملہ اب ختم ہوچکا، اب یہ بات میں نے پس پشت ڈال دی ہے۔

US AMBASSADOR

fawad chaudhary

Tabool ads will show in this div