ارشد شریف قتل کیس؛ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا دبئی پولیس کو خط

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ارشد شریف کا ویزا کی منسوخی کی وجوہات پوچھی ہیں

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے معاملے پر ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے دبئی پولیس کو خط لکھ ديا۔

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے دبئی پولیس سے خط لکھا ہے۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ارشد شریف کا ویزا کی منسوخی کی وجوہات اور ان کی رہائش کی تفصیلات مانگی ہیں۔

خط میں لکھا کہ پاکستانی صحافی کی رہائش گاہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی ویڈیوز دی جائیں، بتایا جائے کہ دبئی ميں ارشد شريف کہاں کہاں گئے اور کس کس سے ملے۔

ايف آئی اے نے دبئی پولیس سے ارشد شریف، سلمان اقبال اور طارق وصی کے ٹیلی فون نمبرز کی سی ڈی آر (کال ڈیٹیل ریکارڈ) فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ دس سے بیس اکتوبر تک دبئی آنے والے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کا ڈیٹا ديا جائے۔

ARSHAD SHARIF

ARSHAD SHARIF MURDER

Tabool ads will show in this div