شاہ رخ خان کے ساتھ نہیں ، بلکہ نصیر الدین شاہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی۔ فیضان خواجہ

بھارت سے فلم میکنگ کی ڈگری لی، فیضان خواجہ
<p>Instagram</p>

Instagram

پاکستانی اداکار فیضان خواجہ نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ اپنے استاد نصیر الدین شاہ کے ساتھ کام کریں، بھارتی فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تاہم وہ فلم سینما میں لگ نہ سکی ۔

پاکستانی اداکار فیضان خواجہ جو کہ آج کل اپنی نئی آنے والی فلم یارا وے کی پروموشن کے سلسلے میں مصروف ہیں۔ سما کے پروگرام سپراوور میں شو کے میزبان احمد علی بٹ نے فلم یارا وے کی کاسٹ سے سوالات کیے ۔ احمد علی بٹ نے پوچھا کہ آپ امریکہ سے بھارت گئے ، بھارت سے پاکستان آئے کیا آپ بل کلنٹن سے متاثر تو نہ تھے ؟

جس پر فیضان خواجہ نے جواب دیا کہ میں امریکہ سے اسلام آباد آیا ، اسلام آباد سے لاہور گیا ، لاہور سے ممبئی گیا ، ممبئی سے کراچی آیا ۔

ممبئی میں ساڑھے تین برس قیام کیا اور وہاں سے فلم میکنگ کی ڈگری حاصل کی ۔ جس پر احمد بٹ نے سوال کیا کہ نصیر الدین شاہ سے کیا سیکھا ، تو فیضان نے کہا کہ ان سے تھوڑا تھوڑا سب سیکھا ۔ فیضان نے کہا کہ وہ فلم پڑھنے بھارت گئے وہاں سے انہوں نے فلم میں ایکٹنگ اور ایڈیٹنگ سیکھی کیونکہ ان کی خواہش تھی کہ وہ ہدایت کاری کریں ۔

شو میں سوال فیضان خواجہ سے سوال پوچھا گیا کہ جب آپ بھارت میں تھے تو اس وقت تمام ہی اداکاروں کی خواہش تھی کہ وہ بھارت میں کام کریں مگر اس وقت آپ واپس کیوں آگئے ؟؟

جس پر فیضان نے جواب دیا کہ انہیں ممبئی حملوں کے بعد 2009 میں واپس آنا پڑا ۔ پھر سال دو سال لگے سیاسی صورتحال بہتر ہونے میں ۔ اس پر احمد بٹ نے پوچھا کہ کیا اس وقت آپ کی ڈگری مکمل ہو چکی تھی۔

فیضان خواجہ کا کہنا تھا کہ ان کی ڈگری اس وقت مکمل ہوچکی تھی بلکہ اس وقت وہ ایک بھارتی پروڈکشن ہاوس کے ساتھ کام کررہے تھے .جو کہ ایک پاکستانی ایکٹر کو لانچ کرنا چاہتے تھے۔ کیوںکہ اس وقت وہ ایک نئی بات تھی پاکستان سے بہت کم لوگ وہاں گئے تھے ۔ پاکستان آکر مزید 5 سال لگے کیونکہ اس وقت یہاں پر فلم نہیں بنتی تھی. فیضان نے کہا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ فلم ہی کرنا چاہتے تھے ۔ فیضان کا کہنا تھا کہ ان کا خواب یہ نہ تھا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کریں بلکہ وہ اپنے استاد اپنے گرو (نصیرالدین شاہ ) کے ساتھ کام کرنا چاہتےتھے ۔ فیضان نے مزید کہا کہ پانچ برس بعد انہوں نے ایک فلم Bankster نصیر الدین شاہ کے ساتھ کی جس کی پروڈکشن زینت امان نے دی تھی ۔

Bollywood

Yaara vey

Upcoming Movie

Faizan Khawaja

Tabool ads will show in this div