ماہرہ خان (Mahira Khan) کے ساتھ کوئیک اسٹائل (Quick Style) گروپ کا ڈانس

ماہرہ خان نے ’’مورے سیاں ملاکے موسے نیناں‘‘ پر خوبصورت ڈانس کیا ہے

ناروے کے معروف ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ناروے کا معروف دانس گروپ کوئیک اسٹائل ان دنوں کراچی آیا ہے، اپنے دورے کے دوران کوئیک گروپ کے ارکان جہاں مختلف مقامات پر پرفارمنس دے رہے ہیں وہیں یہ پاکستان کی معروف شوبز شخصیات سے بھی ملاقاتیں کررہے ہیں۔

کوئیک اسٹائل نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں۔

ماہرہ خان کے ساتھ شیئر کی کی گئی ویڈیو میں کوئیک اسٹائل نے لکھا ہے کہ کون زیادہ اچھا ہے۔

ویڈیو میں ماہرہ خان نے سیمی کلاسیکل گیت ’’مورے سیاں ملاکے موسے نیناں‘‘ پر ڈانس کیا اور کوئیک اسٹائل کے ارکان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

Mahira Khan

The Quick Style

Tabool ads will show in this div