اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد تیزی

پی ایس ایکس 100انڈیکس 302 پوائنٹس اضافے سے 42373 پر بند
<p>فوٹو: فائل</p>

فوٹو: فائل

منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا عنصر دیکھا گیا اور پی ایس ایکس 100انڈیکس 302 پوائنٹس اضافے سے 42373 پر بند ہوا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی اور پی ایس ایکس 100انڈیکس 865 پوائنٹس کمی کے بعد 42 ہزار 71 پر بند ہوا تھا۔

منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں نسبتاً تیزی دیکھی گئی، ایک وقت میں 100انڈیکس 42 ہزار 438 کی سطح پر بھی آیا لیکن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 302 پوائنٹس اضافے سے 42373 پر بند ہوا۔

دن بھر 353 کمنپیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا ، جن میں سے 190 کمپینیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 135 کی قیمتوں میں کمی جب کہ 28 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

SAMAA MONEY

PAKISTAN STOCK EXCHANGE (PSX)

Tabool ads will show in this div