حمزہ علی عباسی نے بالوں کی کونسی ٹریٹمنٹ کروائی ؟
حمزہ علی عباسی نے اپنی بہن ڈاکٹرفضیلہ عباسی سے ہیئر فال ٹریمنٹ کروئی اور اس حوالے سے اپنے تجربے کو شیئر کیا۔
پاکستان کی بلاک باسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں نوری نتھ کا کردار نبھانے والے پاکستان کے مقبول ترین اداکار حمزہ علی عباسی نے ہیئرٹرانسپلانٹ کے حوالے سے ایک ویڈیو میسج دیا ۔
حمزہ کا کہنا تھا کہ مردوں کا سب سے زیادہ یہی مسئلہ ہے کہ ان کے بال گر جاتے ہیں۔ یہاں تک بیشتر مردوں کو ہیئر ٹرانسپلانٹ کے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے ۔ حمزہ کا کہنا تھا کہ بالوں کے مکمل طور پر گرنے سے روکنے کے لئے اچھا ہے کہ اسے اسی پوائنٹ پرہی ٹریٹ کیا جائے کہ جب وہ گرنا شروع ہو ۔
گرتے ہوئے بالوں کو روکنے کے لیے حمزہ نے Stem cell therapy کروائی ۔
حمزہ کے علاوہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے مکھا (گوہر رشید) نے اپنے چہرے کے نشانات کو ختم کرنے کے لئے بھی Morpheus ٹریمنٹ کروائی ۔