ن لیگی قیادت نے آئینی ماہرین اورقانون دانوں کو طلب کرلیا

ناراض اراکین سے رابطوں میں تیزی لانے کی ہدایت

پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے آج بروز منگل 9 2 نومبر کو سینیر قانون دانوں اور آئینی ماہرین کو طلب کرلیا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد بھی آج حمزہ شہباز سے ماڈل ٹاون میں ملاقات کرے گا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ن لیگ کے مختلف رہنماوں کو آزاد اراکین اور تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی سے ملاقات کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

حمزہ شہباز دو روز میں ملاقاتیں اور مشاورتی عمل مکمل کریں گے۔ حمزہ شہباز کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ مخالفین کے ناراض اراکین سے بھی رابطے تیز کیے جائیں۔

نئے ٹاسک سے متعلق حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام نے جو مینڈیٹ دیا وہ مکمل کرانے کیلئے ہر ممکن زور لگائیں گے۔

پنجاب میں اسمبلیوں کو مدت مکمل کرانے میں ہرممکن کوشش کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی قائد بھی پنجاب میں تبدیلی کے خواہاں ہیں۔

Punjab Politics

HAMZA SHEHBAZ SHARIF

CM PUNJAB PERVEZ ELAHI

Tabool ads will show in this div