میں عنقریب گُمنامی میں چلا جاؤں گا،جنرل باجوہ

جب فوج پر مشکل وقت آئے گا میری دعائیں آپ کیساتھ ہوں گی، جنرل قمر جاوید باجوہ

کمان کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب میں سبکدوش ہونے والے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی ملک اور فوج کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔

اپنے الوداعی خطاب میں جنرل باجوہ نے کہا کہ سبکدوش ہونے کے بعد بھی پاکستان فوج کی ہر کامیابی پر خوشی محسوس کروں گا۔ فخر ہے کہ فوج کی قیادت قابل افسر کے سپرد کی، یقین ہے فوج جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں کامیابی کی منزلیں طے کرے گی۔ اس موقع پر انہوں نے ایک جملہ دہراتے ہوئے کہا کہ جنرل ڈگلس نے کہا ہے پُرانے فوجی کبھی مرتے نہیں، بس وہ منظرسے ہٹ جاتے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ ریٹائر ہونے کے بعد بھی فوج سے میرا روحانی رشتہ قائم و دائم رہے گا۔

جنرل باجوہ کے مطابق 6 سالہ دور میں دہشت گردی سے لے کر ہر مشکل میں فوج نے میری آواز پر لبیک کہا۔ میں اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے اس عظیم فوج میں خدمات کا موقع دیا۔ اپنی فوج پر فخر ہے جو کم وسائل کے باوجود سیاچن سے لے کر صحرا تک سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، یہ لسانیت، رنگ نسل اور مذہب کی تفریق سے بالاتر ہوکر ملک کے چپے چپے کا دفاع کرتی ہے۔

سبکدوش ہونے والے آرمی چیف نے کہا کہ جنرل عاصم سے میری رفاقت 24 سالہ پرانی ہے، وہ حافظ قرآن ہونے کے علاوہ پیشہ ور، باصلاحیت اور اعلیٰ اصولوں کے قابل افسر ہیں، یقین ہے فوج ان کی قیادت میں نئی منازل عبور کرے گی، ان کی تعیناتی مثبت ثابت ہوگی، خوشی ہے کہ فوج ایک مایہ ناز اور قابل افسر کے حوالے کر کے جا رہا ہوں، یقین ہے آنے والے وقت میں فوج جنرل عاصم کی قیادت میں اس سے بڑھ کر ملک کی خدمت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود پاک فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، پاک فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ملک کی مزید خدمت کرے گی، پاک فوج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کی ضامن ہے، جب فوج پر مشکل وقت آئے گا میری دعائیں پاک فوج کے ساتھ رہیں گی، نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لئے دعا گو ہوں۔

ISPR

CHANGE OF COMMAND

COAS BAJWA

COAS ASIM MUNIR

COMMAND CANE

GHQ ADDRESS

Tabool ads will show in this div