ٹک ٹاکر کے قتل کا ڈراپ سین؛ فالورز کی دوڑ میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

تیمور نے بھائی نایاب کو قتل کرکے اسے نامعلوم افراد کی کارروائی قرار دیا تھا، پولیس

فیصل آباد میں ٹک ٹاک پر زیادہ فالورز ہونے کے حسد میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔

فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں 11 نومبر کو نایاب نامی ٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا تھا۔

ایس ایس پی آپریشن عبداللہ کے مطابق نایاب کے قتل کی پولیس کو اطلاع دینے والا اس کا اپنا بھائی تیمور تھا۔

مقتول کے بھائی کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے تو اس نے انکشاف کیا کہ نایاب اور وہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے لیکن نایاب سوشل میڈیا ایپ پر اس سے زیادہ مقبول تھا، حسد کا شکار ہوکر اسی نےاپنے بھائی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا ہے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق سوشل میڈیا کا بے جا استعمال نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

اس حوالے سے ماہر نفسیات ڈاکٹر کلثوم کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اور اس جیسی ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپس کی وجہ سے نوجوان ذہنی طور پر بیمار ہورہے ہیں، بعض اوقات لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اس کے سدباب کے لیے والدین ہی سب سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

TikToker

KILLING BROTHER

Tabool ads will show in this div