بیوی سے جھگڑے پر شوہر نے اپنا بیٹا زمین پر پٹخ کر مار دیا

پولیس نے بیوی کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی کے جناح اسپتال میں شوہر نے بیوی سے جھگڑے کے دوران اپنے ہی کمسن بچے پٹخ کر مار دیا۔

کراچی کے جناح اسپتال میں زیرعلاج بیوی سے جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنا ہی بچہ مار دیا۔

پولیس نے بیوی (کنزیٰ بی بی)کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے شوہر (آصف) کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس اسٹیشن میں درج درخواست میں کنزیٰ بی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی آصف سے چند برس قبل شادی ہوئی تھی، آصف نشے کا عادی ہے۔

کنزیٰ کا موقف ہے کہ دو روز قبل اس کا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا، علاج کے لیے سول اسپتال گئی تو انہیں جناح اسپتال بھجوادیا گیا۔

دوران علاج رقم نہ ہونے پتا سپتال میں ہیا ایک شخص نے اسے بچوں کے کھانے کے لیے ایک ہزار روپے دیئے۔

آصف کو پیسوں سے متعلق معلوم ہوگیا اور اس نے کنزیٰ سے رقم کا تقاضا کیا، پیسوں کے لئے ہی دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔ اسی دوران آصف نے غصے میں میرے 2 سالہ بچے کو اٹھاکر زمین پر پٹخ دیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

karachi child murder

Tabool ads will show in this div