اسلام آباد: پولیس موبائل کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق، مقدمہ درج

پولیس نے حادثاتی موت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

اسلام آباد ( islamabad ) ميں سرينگر ہائی وے پر پولیس موبائل وين کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت کے واقعہ میں پوليس نے ڈرائيور کو حراست ميں لے کر مقدمہ درج کر ليا ہے۔

خاتون بیٹی کے ہمراہ سيکٹر جی نائن کے قريب سڑک عبور کر رہی تھی کہ پولیس موبائل وين کی زد میں آ کر دم توڑ گئی۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ثریا بی بی جب کہ بیٹی کی عالیہ کے نام سے کی گئی ہے۔ ماں بيٹی افغان شہری اور اسلام آباد کے علاقے گولڑہ ميں رہائش پذير تھيں۔

حادثے ميں ايک لڑکی بھی زخمی ہوئی ہے، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تھانہ آئن نائن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ حادثاتی موت کی دفعات کے تحت درج کیا ہے، جب کہ پوليس موبائل وين کے ڈرائيور کو بھی حراست ميں لے ليا گيا ہے۔

TRAFFIC ACCIDENT

ISLAMABAD POLICE CASE

Tabool ads will show in this div