Horoscope Today : آج کا دن کیسا رہے گا؟

بدھ 30 نومبر 2022ء

آج کے دن ستارے آپ کے حق میں کیا اشارہ دیتے ہیں؟ علم نجوم کی مدد سے کی گئی اس روزمرہ کی پیش گوئی میں محبت، صحت، پیسہ، تعلقات اور کیریئر سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔

حمل: (Aries)

21 مارچ تا21 اپریل

آپ اپنے اخلاق و برتائو کے ذریعے شریک حیات اور ان کے لواحقین کو اپنا ہمنوا بنا چکے۔ سفر نزدیکی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔ دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔

ثور: (Taurus)

22 اپریل تا 20 مئی

اگر آپ کے دوستوں کا گھر پر آنا جانا کافی زیادہ ہے تو بہتر ہے ان پر کڑی نظر رکھیں بلکہ بہتر ہے ان کا گھر پر آنا ہی کم کر دیں ورنہ آپ کا گھریلو ماحول متاثر ہو سکتا ہے۔

جوزا: (Gemini)

21 مئی تا 21 جون

کاروبار آپ کا کوئی بھی ہے ان دنوں آپ کو غیر معمولی ذہانت سے کام لینا ہو گا، آپ ایک باصلاحیت انسان ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت کاروبار کو وسعت دینے میں کامیاب ہوں گے۔

سرطان: (Cancer)

22 جون تا 23 جولائی

اگر کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کار پر زیادہ دبائو نہ ڈالیں ہمہ وقت کی نکتہ چینی اور حد سے بڑھتی ہوئی اس کی نگرانی اسے آپ سے بدظن ہونے پر مجبور کر سکتی ہے ۔

اسد: (Leo)

24 جولائی تا 23 اگست

ملازمت میں ترقی کے امکان روشن ہیں سیاسی اور سماجی کارکن کے لئے بھی آج کا دن نہایت اہم ہے۔ عوام میں مقبولیت زیادہ ہو گی۔صحت جسمانی کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔

سنبلہ: (Virgo)

24 اگست تا23 ستمبر

ہمارے سابقہ دیئے گئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکے عشق و محبت کے معاملات میں بھی جلدبازی نہ کریں ۔

میزان: (Libra)

24 ستمبر تا 23 اکتوبر

آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لے لیں تاکہ مایوسی کے خودساختہ خول سے باہر آ سکیں آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا۔

عقرب: (Scorpio)

24 اکتوبر تا22 نومبر

ننھیالی رشتہ داروں سے کوئی خوشی حاصل ہو گی بیوپاری حضرات نہایت سوچ بچار کے بعد ڈیل پکی کریں گے توفائدہ ہو گا۔ بسلسلہ تعلیم کامیابی ہو گی۔

قوس: (Sagittarius)

23 نومبر تا22 دسمبر

مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی سوچ کا انداز بدل دیجئے اور پھر دیکھیں ہر مسئلہ بفضل خدا حل ہوتا چلا جائے گا۔

جدی: (Capricorn)

23دسمبر تا 20 جنوری

رشتہ داروں سے ہوشیار رہیں مگر اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ آپ ان سے بگاڑ پیدا کر لیں بس نارمل رہیں اور ان کی باتوں پر کان نہ دھریں ورنہ ہو سکتا ہے آپ اپنا کوئی نقصان کر بیٹھیں۔

دلو: (Aquarius)

21 جنوری تا 19 فروری

بنک بیلنس میں اضافہ ہو گا اولاد کی جانب سے خوشی حاصل ہو گی ہو سکتا ہے آپ اپنی اولاد کا بہتر جگہ رشتہ طے کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔آج خود کو فریش محسوس کریں گے۔

حوت: (Pisces)

20 فروری تا 20 مارچ

مختلف جگہوں پر جانے کا پروگرام بنے گا ، آج کا دن سیر و تفریح کے حوالے سے نہایت اہم ہے، شراکتی کاروبار میں فائدے کی امید نہیں ہے۔

horoscope

Daily horoscope

Horoscope Today

Tabool ads will show in this div