کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا گول نہیں؟

ہماری دنیا کے بارے میں وہ حقائق جو اکثر لوگ نہیں جانتے

ہماری دنیا بہت حیرت انگیز ہے، اس کی تخلیق اس قدر شاندار انداز میں کی گئی ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

دنیا سے متعلق ایسی باتیں بھی عام ہیں جو سائنسی بنیادیوں پرغلط ہیں۔

** زمین گول نہیں **

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ دنیا گول ہے حالانکہ یہ سچ نہیں ، ہماری زمین تھوڑی سی چپٹی ہے۔

(Blue Lava) نیلا لاوا

خاص طور پر انڈونیشیا کے Kawah Ijen نامی آتش فشاں میں پایا جاتا ہے ۔ یہ لاوا عام سرخ رنگ کا نہیں بلکہ نیلے رنگ کا ہوتا ہے ۔ اس آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے میں بڑی مقدار میں خالص گندھک ہوتا ہے جو رات کو نیلے رنگ کی طرح چمکتا ہے ۔

**زمین کے درمیانی حصہ کا وزن کم **

آپ کے وزن کا زمین کی کشش ثقل سے گہرا تعلق ہے ۔ زمین کی درمیانی سطح پر کشش ثقل انتہائی کمزور ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جب وزن کو درمیانی سطح سے ناپا جائے تو کم ہوگا۔

پھٹنے والی جھیلیں

افریقا میں تین جھیلیں عین اس مقام پر واقع ہیں جہاں آتش فشاں ہے ۔ پانی کے نیچے ہونے والے آتش فشاں کا یہ عمل بنیادی طور پر جھیل کے فرش کے نیچے حرکت پذیر مواد ہے جسے میگما کہا جاتا ہے ۔ بعض اوقات یہ میگما کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی بڑی مقدار جھیل میں چھوڑتا ہے جو کہ ایک بڑے دھماکے کا سبب بن سکتا ہے اور آکسیجن کو دور دھکیلتا ہے جس کے باعث کسی بھی جاندار کا دم گھٹ سکتا ہے ۔

جگمگاتے غار

یہ اس زمین پر پائے جانے والے سب سے خوبصورت قدرتی عجائبات میں سے ایک ہے ۔ نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے میں واقع ان غاروں کے دیواریں اور چھتیں چھوٹے چھوٹے نیلے چمکدار کیڑوں سے ڈھکی ہوئی ہیں۔ لوگ اسے زندہ روشنیوں کا آسمان ب ھی کہتے ہیں۔

world

EARTH

amazing

Surreal Aspects

weired facts

real facts

facts

weired

surprizing

Dure adan Nov 30, 2022 02:29pm
Nice
Tabool ads will show in this div