ایف بی آر کا خیبرپختونخوا میں 16 نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ

ایف بی آرکی چیک پوسٹیں ان لینڈ ریونیو کے تحت قائم کی گئی ہیں،ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خیبرپختونخوا میں 16 نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت پر قابو پانے کےلیے خیبر پختونخوا میں 16 نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نئی چیک پوسٹوں کے مقامات پر موبائل وینز کی تعداد اور حدود کا تعین کرلیا گیا۔ ایف بی آرکی چیک پوسٹیں ان لینڈ ریونیو کے تحت قائم کی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق چیک پوسٹیں خیبر، مالاکنڈ، میرانشاہ، پشاور، چارسدہ، مردان اور صوابی میں قائم کیے جائیں گے۔

fbr

khyber pakhtunkhwa

Tabool ads will show in this div