کولمبو؛ پاکستان نے جنوبی ایشیا کراٹے چیمپئن شپ میں 7 گولڈ میڈلز جیت لیے

پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹادی

سری لنکا میں ہونے والی چھٹی ساؤتھ ایشین کیڈٹ جونیئر، انڈر21 اور سنئیر کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے 7 گولڈ میڈلزاپنے نام کر لیے۔

کولمبو میں ہونے والی چیمپئین شپ میں پاکستان کے ارشادعلی نے انڈر 21 کیٹیگری کے انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ارشاد علی پاکستان کے لیے دوسرا گولڈمیڈل سینئر کیٹیگری میں جیتا۔

پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھارت کوٹیم کاتا میں ہرا کر جیتا، چوتھا گولڈ میڈل ماہ گل نے مائنس اکسٹھ کے جی میں جیتا، پانچواں گولڈ میڈل ہمایوں نے مائنس ساٹھ کے جی میں بھارت کے گورو ساندھیا کو شکست دیکرجیتا۔

پاکستان کا چھٹا گولڈ میڈل آرزو نے جونئیرکیٹیگری کے انسٹھ کے جی پلس میں بھارت کی شام باویر کو شکست دیکراپنے نام کیا۔ ساتواں گولڈ میڈل مبارک علی نے حاصل کیا انہوں نے مائنس چوراسی کے جی کلاس میں بھارتی کراٹے کاز کو ہرا یا۔

چیمپیئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر سات گولڈ گیارہ سلور اور آٹھ برانز میڈلز اپنے نام کئے۔

karate

colombo

srilanka

Sixth South Asian Karate Championship

Tabool ads will show in this div