کل جماعتی حریت کانفرنس کی پاکستان کی نئی فوجی قیادت کو مبارکباد

مقبوضہ کشمیرمیں جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر کے حق میں بینرز آویزاں

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے پاکستان کی نئی فوجی قیادت کومبارکباد دی ہے۔

مقبوضہ کشمیر سے کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ساحرشمشادمرزا اور جنرل عاصم منیر کو تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق حریت قیادت نےمسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جبکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر کے حق میں بینرز آویزاں کیے گئے۔

خیال رہے کہ پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کل جی ایچ کیو میں ہوگی۔ سبکدوش ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ 6 برس بعد پاک فوج کی کمان نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حوالے کریں گے۔

Indian occupied kashmir

All Parties Hurriyat Conference

Tabool ads will show in this div