راولپنڈی: کل میٹرو بس سروس صدر تا فیض آباد بند رہے گی، میٹروانتظامیہ

پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کل جی ایچ کیو میں ہوگی
Nov 28, 2022

جی ایچ کیو میں پاک فوج کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے پیش نظر کل میٹرو بس سروس صدرتا فیض آباد بند رہے گی۔

انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند ہوگی۔

خیال رہے کہ پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کل جی ایچ کیو میں ہوگی۔

سبکدوش ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ 6 برس بعد پاک فوج کی کمان نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حوالے کریں گے۔ جنرل عاصم منیر پاکستان کے 17ویں چیف آف آرمی اسٹاف ہیں۔

Islamabad Metro

Tabool ads will show in this div