اریجیت سنگھ کے پسوری گانا گانے پر مداحوں کا ردعمل

سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے

بھارتی مشہور گلوکار اریجیت سنگھ نے اپنے لائیو کنسرٹ کے دوران کوک اسٹوڈیو 14 کا مشہور ترین گانہ پسوری گایا۔ ان کے اس عمل پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ کچھ نے اسے بے حد پسند کیا جبکہ کچھ لوگوں نے گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شہ گل کی آواز کو انمول قرار دیا۔

فروری 2022 میں ریلیز ہونے والے کوک اسٹوڈیو کے گانے پسوری نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ پنجابی زبان کے اس گانے کا جادو مشہور ہندوستانی گلوکار اور رومانوی گیتوں کے بادشاہ ارجیت سنگھ پر بھی چھا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اریجیت سنگھ کوبمبئی میں ایک لائیو کنسرٹ کے دوران پسوری گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اریجیت کے ساتھ ساتھ کنسرٹ کے شرکاء بھی پسوری اونچی آواز میں گاتے دکھائی دیے۔ تاہم اس ویڈیو کے بعد مداح دو حصوں میں بٹے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ کچھ اس سرحد پارمحبت کی تعریف کررہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کو یہ بلکل پسند نہیں آیا۔

ایک صارف نے لکھا اریجیت سنگھ کا اپنے کنسرٹ میں پسوری گانا سچ میں بہت کچھ ہے، میں رو رہی ہوں کیونکہ اسی سرحد پار محبت اور احترام کو میں دیکھنا چاہتی ہوں۔

ایک مداح نے کہا کہ اریجیت کو سننے سے پہلے انہیں بلکل اندازہ نہیں تھا انہیں ان کی ضرورت ہے۔

ایک مداح نے لکھا کہ اگر علی سیٹھی نے اریجیت سنگھ کا یہ ورژن سن لیا تو وہ کہتے کہ کاش میں ان کے کانسرٹ میں موجود ہوتا کیونکہ یہ میرے لیے ایک کامیابی ہے کہ اریجیت سنگھ نے میرا گانا گایا۔

تاہم کچھ مداح اریجیت سنگھ کی مدھر آواز سے متاثر نہیں ہوئے اور ان کے مطابق یہ اس گانے کے ساتھ نا انصافی ہے۔ اریجیت سنگھ کے اس پسوری ورژن کو تاریخ کا سب سے خراب ورژن قرار دیا جارہا ہے۔

ایک مداح نے لکھا کہ میں نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو دیکھی جس میں اریجیت سنگھ پسوری گا رہے تھے جو کہ اس گانے کی سراسر تباہی تھی۔ پسوری گانا صرف اور صرف علی سیٹھی کی آواز کے لیے بنایا گیا ہے۔

صارف کا کہنا تھا کہ اریجیت سنگھ نے کئی مواقع پر پاکستانی فنکاروں کے حق میں بات کی ہے۔ پسوری گانے کی ان کی اس گائیکی کو تنقید کے بجائے سراہا جانا چاہیے ۔

Coke Studio

ali sethi

ARIJIT SINGH

PASOORI

Famous Pakistani song

Tabool ads will show in this div