فی تولہ سونا ایک لاکھ 61 ہزار سے بھی مہنگا ہوگیا

پیر کو سونے دام میں 1750 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1750 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 61 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 38 ہزار 288 روپے کی سطح پر آگئی۔

صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1710 روپے اور 1466 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

gold prices

gold price increase

LATEST GOLD AND SILVER PRICES

Tabool ads will show in this div