آئین کا آرٹیکل 14 صرف طاقتور لوگوں کے تحفظ کیلئے ہے؟، عمران خان کا سپریم کورٹ سے سوال

اعظم سواتی مایوسی کےعالم میں زیادتیوں پر ردِعمل کا اظہار کرتےہیں تو انہیں جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، سابق وزیر اعظم

سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان سے سوال کیا ہے کہ کیا دستور کا آرٹیکل 14 کا اطلاق محض ریاست کے طاقتور حکام تک ہی محدود ہے؟۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آئین کا آرٹیکل 14 ”شرفِ انسانی کو قابلِ حرمت“ قرار دیتا ہے، چنانچہ سپریم کورٹ کے معزز ججز سے میرا سوال ہے کہ کیا دستور کے اس آرٹیکل کا اطلاق محض ریاست کے طاقتور حکام تک ہی محدود ہے کیونکہ باقی سب کے لئے تو شرفِ انسانی جیسے بنیادی حق کو بھی تحفظ حاصل نہیں؟۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اُن کی اہلیہ کو ایک نازیبا ویڈیو بھجوا کر ان کی تذلیل کی گئی۔ہفتوں تک وہ سپریم کورٹ سےحصولِ انصاف کے منتظر رہے مگر ان کی کوششیں بےسود ثابت ہوئیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ جب اعظم سواتی قابلِ فہم غصےاور مایوسی کےعالم میں ان زیادتیوں پر ردِعمل کا اظہار کرتےہیں تو انہیں جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، اور ملک بھر میں ان کیخلاف کم و بیش 15 پرچےکاٹ دیے جاتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اپنےمعزز ججز سے میں پھر سےپوچھتا ہوں کہ اس سب میں انصاف کدھر ہے؟ کیا دستور کا آرٹیکل 14 امتیازی طور پر محض اعلیٰ و طاقتور ریاستی حکام کیلئے ہی قابلِ اطلاق رہے گا؟

IMRAN KHAN

SUPREME COURT OF PAKISTAN

imran khan today

AZAM SWATI ARREST

Tabool ads will show in this div