انگلش کپتان بین اسٹوکس سیلاب کی مدد کیلئے میدان میں آگئے

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آگئے۔

بین اسٹوکس نے سیریز کی میچ فیس سیلاب متاثرین کوعطیہ کردی، ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پاکستان ایک تباہ کن سیلاب آیا ہے جس سے پاکستان کے بہت سے لوگ متاثر ہوئے۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے میری زندگی میں بہت کچھ دیا ہے، یہ صحیح وقت ہے کچھ ایسا کیا جائے جو کرکٹ سے بڑھ کر ہو۔

انگلش ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ میں سیریز کی میچ فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس سے سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ہوسکے گی۔

cricket series

ben stokes

England Cricket Team

PAK vs ENG test series 2022

Tabool ads will show in this div