فواد خان کی سالگرہ اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا جشن ایک ساتھ

فواد خان 41 سال کے ہوگئے جبکہ فلم کے ریکارڈ توڑ بزنس کرنے کا سلسلہ جاری ہے

معروف اداکار فواد خان کی سالگرہ اور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی دنیا بھر میں شاندار کامیابی کا جشن ایک ساتھ منایا گیا۔

فواد خان 41 سال کے ہوگئے ہیں اور ان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر میں 200 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔

فواد خان کی 41 ویں سالگرہ اور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کا جشن ایک ساتھ منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فواد خان کے قریبی دوستوں اور فیملی کے علاوہ فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری سمیت دیگر کاسٹ نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں فواد خان نے اپنی اہلیہ صدف کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔ دوسری جانب فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شاندار کامیابی پر ہدایت کار بلال لاشاری سے کیک کٹوایا گیا۔

پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد 200 کروڑروپے کی بلند ترین سطح عبور کرچکی ہے۔ فلم نے اب تک دنیا بھر میں 9.05 ملین ڈالر سے زائد کمائے ہیں جو پاکستانی روپے کے مطابق تقریباً 200 کروڑ سے زائد رقم بنتی ہے۔

FAWAD KHAN

Pakistani Actor

Bilal Lashari

The Legend of Maula Jatt

41st Birthday Celebration

Tabool ads will show in this div