نورا فتحیٰ ڈانس پرفارمنس دیکھ کر کیوں رو پڑیں ؟؟؟

ڈانس پرفارمنس دیکھ کر نورا فتیحی کو اپنے سابق دوستی کی بےوفائی یاد آگئی

بھارتی ٹی وی کے ایک ڈانس رئیلٹی شو ’’جھلک دکھلا جا 10‘‘ میں شرکا کی پرفارمنس دیکھ کر نورا فتحیٰ اپنے ساتھ ہونے والی بے وفائی پر رو پڑیں۔

بھارتی ٹی وی کا مقبول ترین رئیلٹی شو جھلک دکھلا جا 10 میں دو شرکا سریتی اور وویک نے بالی وڈ سانگ پچتھاو گے پر پرفارم کیا۔

گانا ختم ہونے کے بعد نورا فتیحی نے کہا کہ انہوں نے 3 سال پہلے اس گانے کی شوٹنگ کرائی تھی۔ جو کچھ اس گانے میں دکھایا گیا وہ ذاتی طور پر اس صورتحال سے گزر چکی تھیں۔

نورا کا کہنا تھا کہ شاید یہی وجہ ہے کہ ان کے تمام تر جذبات پچتھاؤ گے کی ویڈیو میں نظر آئے۔

اس گانے پر ڈانس پرفارمنس کو نورا کے علاوہ شو کے دوسرے جج ایوشمان کھرانہ نے بھی شاعرانہ انداز میں سراہا۔

پچتھاؤ گے گانا 2019 میں ریلیز کیا گیا اور گانے کو وکی کوشال ، نورا فتیحی اور پرابھا اُپل پر عکسبند کیاگیا۔ گانے کو بھارت کے مقبول ترین گلوکار اریجیت سنگھ نے گایا۔

Bollywood

Dance Show

nora fatehi

Tabool ads will show in this div