کینیڈین ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
کینیڈا نے اپنا ویزا سینٹر 10 سال بعد ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان میں کینیڈا کا ہائی کمیشن بلا تعطل اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے لیکن گزشتہ 10 برسوں سے کینیڈا کا ویزا سینٹر دبئی سے کام کررہا ہے جس کی وجہ سے ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے کئی اقسام کی دشواریوں کا بھی سامنا ہوتا ہے۔
کینیڈین حکومت نے پاکستان کے لیے اپنا ویزہ سینٹر واپس اسلام آباد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلے پر عمل درآمد کے نتیجے میں کینیڈین ویزے کے حصول کے خواہش مند شہریوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔
کینیڈا دنیا کے ان ترقی یافتہ مملک میں شمار ہوتا ہے جہاں ہنر مند افرادی قوت کی شدید قلت ہے۔ دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح کینیڈا میں بھی ہزاروں پاکستانی آباد ہیں جو مختلف شعبوں سے وابستہ ہیں۔
کینیڈا کو 2025 تک 14 لاکھ تارکین وطن درکار ہوں گے، اس حوالے سے کینیڈا کی حکومت نے ایک پروگرام بھی شروع کیا ہے۔
کینیڈین حکومت کے مطابق 2023 میں 4 لاکھ 65 ہزار، 2024 میں 4 لاکھ 85 ہزار جبکہ 2025 میں 5 لاکھ افراد کینیڈا میں مستقل رہائش کی غرض سے آئیں گے۔