لاہورمیں ڈھائی سالہ بچہ مبینہ اغوا کے بعد قتل
ذیشان کی تشدد زدہ لاش قبرستان سے ملی،پولیس
لاہورمیں ڈھائی سالہ بچہ مبینہ اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔
لرزہ خیز واقعہ چوہنگ کے قریب پیش آیا جہاں گزشتہ رات گھر کے باہر کھیلتا کم سن ذیشان اچانک غائب ہو گیا۔ گھر والے ڈھونڈتے رہے۔ صبح مقامی قبرستان سے لاش ملی۔
مقتول کے اہلخانہ نے ذیشان کےلاپتہ ہونے کی درخواست تھانے میں جمع نہیں کرائی تھی اور اپنے طور پرہی ذیشان کو تلاش کرتے رہے۔
ڈھائی سالہ ذیشان کو قتل کس نے کیا اور کیوں کیا ؟؟ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا تاہم حتمی تعین مکمل تفتیش کے بعد ہوگا۔