فٹبال ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ، مراکش نے بیلجیئم کو ہرادیا

مراکش کی 1998 کے بعد ورلڈ کپ میں پہلی فتح ہے

ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ، مراکش نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دے دی۔

عالمی رینکنگ میں بیلجیئم دوسرے اور مراکش 22 ویں نمبرپرہے، مراکش نے 1998 کے بعد ورلڈ کپ میں پہلی فتح حاصل کی۔

اتوار کو التھمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایف کے اسٹیج میچ کے پہلے ہاف میں بیلجیئم حاوی رہا لیکن وہ اپنے تسلط کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہا۔

مراکش کے متبادل کھلاڑیوں عبدالحمید صابری اور زکریا ابوخلال نے گول کرکے مراکش کو 24 سال میں پہلی بار ورلڈ کپ میں فتح دلائی۔

1998 میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے کے بعد یہ ورلڈ کپ میں مراکش کی پہلی جیت تھی۔

بیلجیم نے اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کو 1-0 سے شکست دی تھی، ٹاپ 16 میں جگہ بنانے کیلئے بیلجیئم کو اپنے اگلے میچ میں کروشیا کا سامنا کرنا ہوگا۔

کروشیا جس کا مراکش کے ساتھ میچ ڈرا ہونے کی وجہ سے ایک پوائنٹ ہے اتوار کو گروپ ایف کے دوسرے میچ میں کینیڈا سے کھیلے گا۔

FIFA World Cup Qatar 2022

match upsets

Tabool ads will show in this div