لندن: مہنگی پراپرٹیز کے حصول کےلیے بانی متحدہ اور پرانے ساتھی آمنے سامنے

بانی متحدہ کی رہائش گاہ سمیت7 پراپرٹیز کی قیمت 12 ملین پاؤنڈز سے زائد ہے

متحدہ قومی موومنٹ کی لندن میں 7 مہنگی پراپرٹیز کے حصول کے لیے بانی متحدہ الطاف حسین اور ان پرانے ساتھی عدالت میں آمنے سامنے آگئے۔

لندن ہائی کورٹ میں امین الحق، ندیم نصرت، طارق میر متحد ہوکر قانونی جنگ کیلئے تیار ہوگئے۔ بانی متحدہ کی رہائش گاہ سمیت7 پراپرٹیز کی قیمت 12 ملین پاؤنڈز سے زائد ہے۔

پراپرٹیز کے حصول کیلئے امین الحق نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ فاروق ستار اور وسیم اختر ویڈیو لنک سےعدالت میں بانی متحدہ کے خلاف گواہی دیں گے۔

شمالی لندن کے مہنگے علاقوں میں واقع پراپرٹیز کے حصول کیلئے امین الحق نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ پراپرٹیز سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی پر غریب اور ناداروں کا حق ہے، ایم کیو ایم لندن نے آمدن سے غربا کی امداد نہ کرکے شق کی خلاف ورزی کی ہے، ایم کیو ایم لندن کو ان کے غلط استعمال سے روکا جائے۔

خیال رہے کہ بانی متحدہ کی 22 اگست 2016 کی متنازع تقریر کے بعد انھیں پارٹی قیادت سے علیحدہ کردیا گیا تھا۔

MQM Pakistan

mqm London

Tabool ads will show in this div