پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ حکومت کو کتنے میں پڑا؟

اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات پر 25 کروڑ 63 لاکھ روپےخرچ ہوئے

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ وفاقی حکومت کوکروڑوں میں پڑگیا۔

اعداد وشمار کے مطابق تحریک انصاف لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات پر 25 کروڑ 63 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

وزارت داخلہ نے 39 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کرایا تھا۔ فنڈز کینٹینرز، سیکیورٹی اہلکاروں کےقیام وطعام اورشیل کی خریداری کیلئے تھے۔

اسلام آباد میں مجموعی طور 13 ہزار 800 سیکیورٹی اہلکار تعینات کئےگئے، ان میں اسلام آباد اورسندھ کی پولیس،رینجرزاورایف سی اہلکارشامل تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے 2442شیل استعمال کئے۔

روپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر سینکڑوں کینٹینرزتقریبا ایک ماہ رکھے گئے۔

islamabad police

pti long march 2022

[email protected] Nov 28, 2022 11:08am
مال مفت دل بے رحم
Tabool ads will show in this div