فیصل آبادکے علاقے سمندری سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش مل گئی
فیصل آباد کی تحصیل سمندری سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش ہمسائے کی چھت سے مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں 10 سالہ ایمان فاطمہ گزشتہ روز دکان پر گئی اور لاپتہ ہو گئی۔ تلاش کرنے پر 24 گھنٹے بعد تشدد زدہ لاش ہمسائے کی چھت سے مل گئی۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ ہمسائے نے دوکان پر چاول لینے بھیجا، دوکان والے سے پوچھا تو کہا بچی واپس چلے گئی ، تلاش کے بعد جب کہی نہیں ملی تو پھر رپورٹ درج کروائی اور آج صبح بچی کی لاش ملی۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی جبکہ 4 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔
ایس ایس پی اپریشن عبداللہ کا کہنا ہے کہ کچھ مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کا اغاز کیا ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔