آزاد کشمیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 خواتین جاں بحق

خواتین ووٹ ڈال کر گھر جارہی تھیں کہ ان کی گاڑی کھائی میں جاگری
<p>فوٹو: فائل</p>

فوٹو: فائل

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ووٹ کاسٹ کرنےکےلیے جانے والے ووٹرز کی جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 6 خواتین جاں بحق اور ا8 افراد زخمی ہوگئے۔

بالائی وادی نیلم کے علاقہ دودنیال میں ووٹ دینے کے بعد جیپ پر سوار افراد واپس گھروں کو جارہے تھے کہ جیپ بے قابو ہوکر گہرے کھائی میں جاگری۔

جیپ کھائی میں گرنے سے 5 خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں،جب کہ 9 زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال اٹھ مقام منتقل کیا گیا۔

دوران علاج ایک اور خاتون دم توڑ گئی جب کہ زخمیوں مین سے بعض کی حالت بدستور تشویناک بتائی جارہی ہے۔

گزشتہ ماہ بھی وادی نیلم میں ایک گاٹی کھائی میں گر گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ رواں برس اگست میں ضلع باغ میں پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 9 اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔

accident

AZAD KASHMIR

TRAFFIC ACCIDENT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div