بھارتی ریاست گجرات میں فوجی آپس میں لڑ پڑے؛ 2 اہلکار ہلاک

ہلاک و زخمی ہونے والے فوجیوں کا تعلق انڈین ریزرو بٹالین سے ہے، بھارتی میڈیا
<p>فوٹو: انٹر نیٹ</p>

فوٹو: انٹر نیٹ

بھارتی ریاست گجرات میں فوجیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 اہلکارہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہورہے ہیں، اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں پولنگ کے دوران فوجی اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

گجرات ہی کے ایک قصبے پور بندر میں پولنگ کے دوران امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لئے مامور فوجیوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی۔

تلخ کلامی سے بڑھ کر جھگڑے کی شکل اختیار کرلی اور ایک فوجی نے اپنی سرکاری بندوق (اے کے 56) سے فائرنگ کردی۔ جس سے 2 فوجی موقع پر ہی ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

پور بندر پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے فوجی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت کی خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار اور ہلاک و زخمی ہونے والے فوجیوں کا تعلق انڈین ریزرو بٹالین (Indian Reserve Batallion) سے ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

indian army

india firing

Tabool ads will show in this div