اعظم سواتی کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پرپابندی

ٹاک شوز، میڈیا کوریج، ٹکرز پر بھی پابندی

پاکستان کی عسکری قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) ( PEMRA ) نے اعظم سواتی کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر سخت پابندی عائد کردی ہے۔

پپیمرا کی جانب سے جاری پابندی کے حکم نامے میں اعظم سواتی کی تازہ متنازع تقریر کا قابل اعتراض متن بھی شامل کیا گیا ہے۔

پیمرا نے واضح طور پر کہا ہے کہ اعظم سواتی کی کوئی تقریر، پریس کانفرنس، یا کسی ٹاک شو میں بطور مہمان کی گئی کوئی گفتگو یا بیان نشر یا نشر مکرر نہیں ہوگا۔

جاری ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نہ ہی اعظم سواتی کے کسی بیان کے کوئی ٹکرز چلیں گے۔

پیمرا نے خبردار بھی کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کا نہ صرف لائسنس بغیر کوئی نوٹس دیئے معطل کردیا جائے گا بلکہ قانون کے مطابق مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی جانب سے اعلیٰ ترین عسکری ادارے اور اس کے سربراہ کو ایک بار پھر 26 نومبر بروز ہفتہ شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مہذب زبان استعمال کی گئی تھی۔

بعد ازاں ایف ائی اے کرائم سرکل نے اعظم سواتی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں اتوار کی صبح اسلام آباد میں چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا۔

اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درج مقدمے میں تضحیک اور پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

درج مقدمے میں اعظم سواتی کی ٹوئٹس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے اپنے ویریفائڈ اکاؤنٹ سے متنازع ٹوئٹس کیں۔

مقدمے میں یہ بھی کہا گیا کہ اعظم سواتی نے اپنے بیان سے فوج کے اندر افسران کو ادارے اور سربراہ کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔ اعظم سواتی کی جانب سے یہ عمل دوسری بار کیا گیا ہے۔

اعظم سواتی کو 16 اکتوبر کو بھی اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ان کا دوسری بار ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا، جب کہ اس سے قبل بھی عدالت نے ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

PEMRA

AZAM SWATI ARREST

FIA CYBER CIRCLE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div