بحریہ ٹاؤن کو 50 ارب منتقلی کا کیس، ملک ریاض کو نیب نے طلب کرلیا

یکم دسمبر کو نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت

برطانیہ سے ریکور کیے گئے 50 ارب روپے کی بحریہ ٹاؤن کو غیرقانونی منتقلی کے کیس میں نیب نے ملک ریاض کو یکم دسمبر کو طلب کرلیا۔

ملک ریاض کو یکم دسمبر دن 11 بجے نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوہاوہ میں چار سو اٹھاون کنال زمین القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو عطیہ کرنے کے معاہدے کا ریکارڈ بھی ساتھ لائیں، نوٹس کی کاپی سماء نے حاصل کرلی۔

یہ پی ٹی آئی دور کا وہی اسکینڈل ہے جس میں سیٹلمنٹ کیلئے ہیروں کی باز گشت بھی سنائی دی، کیس کے مرکزی ملزم سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے فنڈز کی بحریہ ٹاؤن کے اکاؤنٹ میں منتقلی کی منظوری کابینہ سے کرائی تھی۔

نیب شہزاد اکبر اور علی ریاض کو بھی نوٹس بھیج چکا لیکن وہ تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے فیصل واوڈا شامل تفتیش ہو چکے جبکہ نیب ذرائع کا کہنا ہے عمران خان کی بھی جلد طلبی متوقع ہے۔

NAB

bahria town

Malik Riaz

Tabool ads will show in this div