وسیم اکرم کے الزامات پر سلیم ملک کا ردعمل

مجھے اس بات پر ہنسی آرہی ہے، سلیم ملک

سابق کپتان وسیم اکرم کے الزامات پر سلیم ملک کا رد عمل سامنے آگیا۔

سلیم ملک نے کہا کہ مجھے اس بات پر ہنسی آرہی ہے، میں نے وسیم اکرم کو فون کیا، میں پوچھنا چاہتا تھا کہ یہ کیوں لکھا ہے؟ وسیم سےاب تک رابطہ نہیں ہوا، ابھی تک کتاب نہیں پڑھی دیکھوں گا تو کتاب کے بارے میں بتاؤں گا، چاہتا ہوں پہلے وسیم سے پوچھ لوں کس ضمن میں یہ لکھا ہے۔

سلیم ملک نے کہا میری ایک سال سے وسیم سے بات نہیں ہوئی، وسیم اکرم میرے پڑوسی تھے ان سے ملاقات رہتی تھی، جب ہم ٹور پر جاتے تھے تو کپڑے دھونے کیلئے مشینیں ہوتی تھیں، ہاتھ سے کپڑے نہیں دھوتے تھے، ہوسکتا ہے کتاب کی مشہوری کیلئے ایسا لکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک وسیم سے بات نہیں ہوجائے تب تک کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا، وسیم پانچ سال جونیئرتھے، اپنا پہلا میچ میری کپتانی میں کھیلے تھے، اگرمیں منفی ہوتا تو ان سے بولنگ ہی نہیں کرواتا، مجھے نہیں معلوم یہ مذاق میں لکھا ہے یا سنجیدہ، اگر سنجیدہ ہوا تو جواب بھی اسی انداز میں دوں گا۔

former Pakistani cricketer

Saleem Malik reaction on Waseem Akram allegations

Tabool ads will show in this div