ریکوڈک منصوبہ ؛ انتظامات مکمل کرنے کیلئے 15 دسمبر ڈیڈ لائن

صوبائی حکومتوں نے بھی متعلقہ ڈیڈ لائن کے اندر اقدامات کی یقین دیانی کرا دی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ریکوڈک منصوبے کی جلد بحالی کے انتظامات مکمل کرنے کیلئے 15 دسمبر 2022 کی ڈیڈ لائن دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ریکوڈک منصوبے پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ریکوڈک سے متعلق انتظامات کی تکمیل کے لئے طے شدہ اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریکوڈک منصوبے کی بحالی سے معیشت کو تقویت ملے گی، اس سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کی ایڈوائس کے مطابق ضروری قانون سازی کی جائے گی، اس کے لئے متعلقہ صوبے مکمل طور پر تیار ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے تصفیہ کے بعد منصوبے کی جلد بحالی ک1یلئے اقدامات کریں، تمام متعلقہ ادارے تصفیہ کے بعد منصوبے کی جلد بحالی کے لئے 15 دسمبر 2022 تک تمام انتظامات مکمل کرلیں۔

صوبائی حکومتوں نے بھی متعلقہ ڈیڈ لائن کے اندر اقدامات کی یقین دیانی کرا دی۔

recodik refernce

Tabool ads will show in this div