21 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں کیا کیا ہوا ؟؟

ایونٹ میں ماہرہ خان ، فواد خان، ہمایوں سعید، سجل علی، حمزہ علی عباسی اور مہوش حیات کی کمی کو شدت سے محسوس کی گئی
<p>Pics by Talking Point PR</p>

Pics by Talking Point PR

لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں دو برس بعد ہوئی، اس تقریب میں شوبز کے چمکتے ہوئے ستاروں ، فہد مصطفیٰ ، حمائمہ ملک ، انجمن ااور سنگیتا سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی ۔

لکس گذشتہ21 برسوں سے پاکستانی فلم ، ٹی وی ، میوزک اور فیشن انڈسٹری میں خدمات انجام دینے والے فنکاروں کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتا رہا ہے ۔

لاہور میں معنقد ہونے والے اس میلے میں ماہرہ خان ، فواد خان ،ہمایوں سعید، سجل علی، حمزہ علی عباسی اور مہوش حیات سمیت دیگر کی کمی کو شدت سے محسوس کیا گیا۔

ایوارڈز شو کے ریڈ کارپیٹ میں فہد مصطفیٰ ، حمائمہ ملک ، عاصم اظہر ، میرب ، دنانیر ، میرا ، سنگیتا ،انجمن ، فریحہ الطاف ، علی ذیشان ، مومن ثاقب اور عروہ حسین سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ انجمن کو خراج تحسین

پاکستانی فلم انڈسٹری میں 80 اور 90 کی مقبول ترین اداکارہ انجمن کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں لائیو ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسی سلسلے میں انجمن اور سلطان راہی پر فلمائے گئے گانے سے وے سونے دیا گنگنا پر حمائمہ ملک نے پرفارم کیا ۔

فہد مصطفیٰ کا ریمبو کے پاؤں چھونا

پاکستانی فلم کھیل کھیل میں بہترین اداکاری کرنے والے اداکار بلال عباس کا ایوارڈ فلم کے پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے حاصل کیا ۔ اس ایواڈ کو وصول کرنے کے دوران فہد نے ریمبو کے پاؤں چھوئے ، جس پر صاحبہ نے فہد کو کہا کہ انہوں نے پہلے گووندا کے پاؤں چھوئے اور اب ریمبو کے پاؤں چھو رہے ہیں۔

عاصم اظہر کا میرب کو پھول دینا

عاصم اظہر نے اپنے گانے حبیبی میں پرفارم کیا ، اس دوران انہوں نے اپنی منگیتر میرب کو پھول پیش کیا۔

علی ظفر کی پرفارمنس

علی ظفر کو جہاں اس سال بہترین گلوکار ( ویورز چوائس ) سے نوازا گیا ، وہیں علی ظفر نے بہت عرصے بعد لکس کے پلیٹ فارم پر پرفارمنس بھی دی ۔ علی نے اپنے بلوچی اور پشتو گانوں پر گل پانڑہ اور عروج فاطمہ کے ساتھ پرفارم کیا۔

علی ظفر کا مطالبہ

ایوارڈ شو وصول کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے علی ظفر نے لکس کی انتظامیہ سے یہ مطالبہ کیا کہ اگلے برس خواجہ سرا کمیونٹی کے بھی کسی نمائندے کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔

فیروز خان ایوارڈ وصول نہ کرسکے

فیروز خان پر سابق اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے تشدد کے الزام عائد کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کی جارہی ہے ۔ اسی سلسلے میں لکس اسٹائل ایوارڈ کی انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

(

فیروز خان کو ان کے ڈرامے خدا اور محبت کے حوالے سے سال کا بہترین ایکٹر ویورز چوائس ایوارڈ دیا گیا۔ فیروز خان کا یہ ایوارڈ ان کی بڑی بہن اور فلم اسٹار حمائمہ ملک نے وصول کیا جس پر وہ آبدیدہ ہوگئیں۔

مرحوم اداکار اسمعاعیل تارا کیلیے دعائے مغفرت

لکس اسٹائل ایواڈ شو کے دوران ہی یہ خبر ملی کہ مقبول ترین کامیڈی اداکار اسماعیل تارا کا انتقال ہوگیا۔ شو میں جب رواں برس جدا ہونے والے فن کاروں کے حوالے سے ایک پیکیج چلایا گیا تو فہد مصفطیٰ نے اسماعیل تارا کے انتقال کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور اسماعیل تارا کی مغفرت کی دعا بھی کی۔

نازیہ حسن کو خراج عقیدت

پاکستان کی پاپ سنگر نازیہ حسن کو ان کے دو گانوں پر پرفارم کرکے نئے دور کے فنکاروں کے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ عثمان خالد بٹ اور عروہ حسین نے ان کے گانے ڈسکو دیوانے میں پرفارم کیا۔

نازیہ حسن کے گانے آو نا پیار کریں پر امر خان ، کنزیٰ ہاشمی اور عثمان خالد بٹ نے ڈانس پرفامنس دی ۔

Lux Style Awards

HUMAIMA MALICK

PAKISTANI SHOWBIZ

Tabool ads will show in this div