پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مفرور ملزم خرم نثار کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار عبدالرحمان کے قتل میں ملوث مفرور ملزم خرم نثار کا بیرون ملک سے ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
مفرور ملزم خرم نثار نے الزام لگایا کہ پہلے پولیس اہلکار نے گولی چلانے کی کوشش کی لیکن گولی چل نہیں سکی۔
ملزم خرم نثار کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اسے روکا اور پستول نکال لی، پہلے پولیس اہلکار نے گولی چلانے کی کوشش کی تھی۔ پولیس اہلکاردوبارہ گولی چلارہاتھاتو میں نے اپنے سیلف ڈیفنس میں گولی چلادی۔
دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے مفرور ملزم خرم نثار کی گرفتاری کے لئے محکمہ خارجہ سے رابطہ کرلیا ہے۔
پولیس نے درخواست کی ہے کہ نا صرف پاکستان میں موجود سوئیڈن کے سفارتخانے کو اس سے متعلق آگاہ کریں بلکہ سوئیڈن میں پاکستانی سفارتخانے سے بھی رابطہ کیا جائے۔
حکام نے مفرور ملزم کی گرفتاری کےلیے ایف آئی اے امیگریشن سے ملزم کی ٹریول ہسٹری بھی مانگ لی ہے۔